خبرنامہ گلگت

پاک چائنہ کوریڈورسےملک کےکونےکونےمیں ترقی ہوگی: وزیربرقیات

استور :(اے پی پی) گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر برقیات حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ پاک چائنہ کوریڈور سے ملک کے کونے کونے میں ترقی و خوشحالی کی راہیں کھلیں گی۔بونجی ،داسو اور بھاشا ڈیم کے منصوبوں پر کام میں تیزی لائی جائے گی ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت علاقے کے عوام کی تقدیر بدل دے ،قوم کا ایک ایک پیسہ امانت سمجھ کر استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے اور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے۔صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں مکمل قیام امن کے لئے جو اصلاحات کی ہیں ان کی مچال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں پوری کابینہ جی بی کی تعمیرو ترقی کے لئے کوشاں ہے ۔