خبرنامہ گلگت

پشاور ،سیکیورٹی فورسزکاسرچ آپریشن،36مشتبہ افراد گرفتار

سانگھڑ:(آئی این پی )ضلع سانگھڑ کے گاؤں میں نوجوان دلہا اور والدین کی اکلوتی اولاد، نکاح سے چند گھنٹے قبل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ شاہ پور چاکر کے قریب گاؤں امان اللہ ڈاہری میں پیش آیا۔ 21سالہ دلہا شاہ نواز کی شادی اسی گاؤں کے رہائشی اپنے چچا کی لڑکی سے طے تھی ۔ بارات روانگی کی تیاریاں ہو رہی تھیں کہ دلہا کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جسے اسپتال لےجایا گیا لیکن وہ انتقال کرگیا۔ واقعے کے بعد گاؤں میں سوگ کی کیفیت ہے ،بوڑھے والدین اپنے اکلوتے بیٹے کی موت پر غم سے نڈھال ہیں جبکہ شادی کی تقریب کیلئے بنایا جانے والا کھانا جنازے میں شریک افراد میں تقسیم کیا گیا۔