خبرنامہ گلگت

پولیس کے 7 شعبوں کو کمپیوٹرائزکیا جا رہا ہے،محمدگوہر نفیس

استور۔(ملت آن لائن)ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر گلگت بلتستان پولیس محمد گوہر نفیس نے کہا ہے کہ پولیس کے سات شعبوں کو کمپیوٹرائزکیا جارہاہے۔ڈی آئی جی محمد گوہر نفیس نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس کے سات شعبوں کو کمپیوٹرائزکیا جارہاہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کمپیوٹرائزاوربین الاقوامی معیار کا بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا تمام ریکارڈ آلات اخراجات کا ریکارڈ کمپوٹرائز کیا جائیگا ۔گلگت بلتستان میں آنے والے تمام افراد کا ڈیٹا ہیڈ کواٹر کو موصول ہوجائیگا اور کسی بھی شرپسند کو گلگت بلتستان کی حدودمیں گھسنے سے روکا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام ہوٹلوں کو ہوٹل آئی نامی سوفٹ ویر کے ذریعے پولیس کنٹرول روم سے منسلک کیا جارہاہے تاکہ گلگت بلتستان کے ہوٹلوں میں آنے والے افراد پر نظر رکھی جاسکے تاکہ کوئی شرپسند سیاح کے روپ میں گلگت بلتستان میں نہ رہ سکے۔