خبرنامہ گلگت

پی آئی اے کا گلگت بلتستان کے لئے چار مزید پروازیں شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد:(اے پی پی) قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) نے اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے لئے چار مزید پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق پیر سے اسلام آباد سے سکردو اور گلگت کے لئے پروازیں ہر پیر اور جمعرات کو چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے نے یہ فیصلہ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے احکامات پر عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔