خبرنامہ گلگت

ڈپٹی کمشنراستورکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

استور: (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر استوررحمان شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ضلع استور کے سرکاری دفاتر کے سربراہان نے شرکت کی ،اس موقع پر ضلع استور میں مختلف التوا شدہ سکیموں کے علاوہ سیکیورٹی کے انتظامات اور مختلف عوامی مسائل پر غوروخوض ہوا،ضلعی سربراہان نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے ڈی سی استور کو بریفنگ دی ،اجلاس میں خصوصا ڈپٹی کمشنر نے سرکاری سربراہان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ استور کے مختلف علاقوں نے عوام کی شکایت ہے کی سرکاری دفاتر میں افسران کی حاضری معمول سے کم ہے اس لئے سرکاری سربراہان کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے محکموں میں حاضری کو یقینی بنائیں اور عوام کی درپیش مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ ماہانہ ڈسڑکٹ کوآرڈینیشن میٹنگ میں ضلعی سربراہان کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی اجلاسوں میں دیکھنے میں آیا ہے کہ محکمہ جنگلات اوروائلڈ لائف کے ضلعی افسران کی کسی بھی اجلاس میں حاضری مکمل میں نہیں ہے وہ افسران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور اپنے محکموں کے بارے میں بریفنگ دیں۔