خبرنامہ گلگت

کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی:عابدعلی بیگ

گلگت:(اے پی پی) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی حاجی عابدعلی بیگ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت امن وامان کے قیام میں کوئی کسر نہیں اٹھائے گی اور کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔ گلگت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہاکہ علماء کرام پریہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ ملک کے مفاد میں شرپسند عناصرکی حوصلہ شکنی کریں اور امن کے قیام میں حکومت کاہاتھ بٹائیں۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری ، بونجی ڈیم ، دیامر بھاشاڈیم سمیت درجنوں اہمیت کے حامل منصوبے شروع کئے جاچکے ہیں۔ جس سے عوام کی زندگیوں میں ایک معاشی انقلاب برپاہوگا ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر چل پڑاہے اور جلد ہی ترقی یافتہ علاقوں میں شامل ہوجائے گا۔