خبرنامہ گلگت

گلگت،محکمہ زراعت اوربینکرزکااجلاس،کسانوں کوآسان شرائط پرقرضہ دینے پراتفاق

گلگت،محکمہ زراعت اوربینکرزکااجلاس،کسانوں کوآسان شرائط پرقرضہ دینے پراتفاق

گلگتل:(ملت آن لائن) محکمہ زراعت نے زراعت، گلہ بانی اور ماہی پروری کی ترقی کیلئے گلگت بلتستان بھرکے تمام بینکوں کوہدایت کی ہے کہ وہ آسان شرائط اور کم منافع پرکسانوں کو قرضہ دینے کیلئے فوری طور پہ اقدامات کریں۔ محکمہ زراعت، گلہ بانی اور ماہی پروری کے سیکرٹری سجاد حیدر اور گلگت بلتستان کے تمام بینکوں کے اعلی عہدیداروں کے مابین اس حوالے سے ہونے والے ایک اجلاس میں اس عزم کااظہارکیا گیا کہ آسان شرائط اور کم منافع پہ کسانوں کو قرضے فراہم کئے جائیں گے تاکہ زراعت کا شعبہ ترقی کرسکے۔ اجلاس میں تمام ممکنات اور مواقعوں پہ غور کیا گیا ۔اجلاس میں بتایاگیاکہ مذکورہ شعبوں میں ترقی کے بڑے مواقع موجود ہیں اوران پرتوجہ دینے سے لوگوں کی زندگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔