خبرنامہ گلگت

گلگت،یکم اکتوبرکو ٹوپی اورشانٹی ڈےبھرپوراندازمیں منایاجائےگا،حاجی عابد

گلگت: (ملت + اے پی پی) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو ٹوپی اور شانٹی ڈے بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ ٹوپی اور شانٹی ڈے منانے کا مقصد اپنی ثقافت کو برقرار رکھنا ہے۔اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ٹوپی اور شانٹی ڈے کوسرکاری سطح پر منا یا جائیگا۔گلگت بلتستان کی ثقافت کو ملک بھر سمیت پوری دنیا میں بھی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے علاقے کی ثقافت کو برقراررکھیں۔