خبرنامہ گلگت

گلگت، فوڈ اتھارٹی کا قیام کونسل بورڈ کی اولین ذمہ داری ہے، راجہ مرزاکریم

گلگت، فوڈ اتھارٹی کا قیام کونسل بورڈ کی اولین ذمہ داری ہے،راجہ مرزاکریم

گلگت:(ملت آن لائن) سیکرٹری گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ راجہ مرزا کریم نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014ء کے تحت فوڈ اتھارٹی کا قیام گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کی اولین ذمہ داری ہے، علاقے میں فوڈ اتھارٹی کے قیام کیلئے تمام میونسپل فوڈ سیکشنوں کوفعال کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں تمام میونسپل فوڈ انسپکٹروں کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے خصوصی تربیت دی جائیگی جسکے بعد صوبائی سطح پر پہلی جدید فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری پر مشتمل فوڈ اتھارٹی کاقیام یقینی بنائیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گلگت بلتستان کونسلوں کے فوڈ انسپکٹروں کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کے قیام سے صوبے میں غیر معیاری اور ناقص اشیاء خودہ نوش کی فروخت کی روک تھام میں قانونی مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ چھاپوں کے دوران جرمانے اس مسئلے کا حل نہیں اس لئے غیر قانونی اشیاء خورہ نوش کے تدارک کیلئے حکومت سے باقاعدہ منظوری لینے کے بعد عملی اقدمات کریں گے، اس سے قبل گلگت ،سکردو اور دیامر کے میونسپل فوڈ انسپکٹرز نے سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کومیونسپل حدود میں اب تک کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ۔