خبرنامہ گلگت

گلگت::سابق ڈائریکٹرتعلیم محمد ناصر کی ضمانت منظور

گلگت۔(ملت آن لائن) جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل چیف کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سابق ڈائریکٹر تعلیم محمد ناصر کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیدیا ، تفصیلات کے مطابق چیف کورٹ کے ڈویژن بنچ نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے فاضل عدالت کی جانب سے ملزم کے خلاف ٹرائل کورٹ کو مقرر کرکے ٹرائل مکمل کرنے کا حکم ہوا تھا مگر مقررہ وقت پر ملزم کا ٹرائل مکمہ نہ ہونے کی بنیاد پر سابق ڈائریکٹر محمد ناصر کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیدیا ۔