خبرنامہ گلگت

گلگت::چیف جسٹس کی زیرسماعت مقدمات کو متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن و سپیشل اینٹی کرپشن ججزکو منتقل کرنے کا حکم

گلگت۔(ملت آن لائن) چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / اینٹی کرپشن جج گلگت کے عدالت میں ایف آئی اے کے دیامر استور، ہنزہ نگر اور غذر کے تمام زیر سماعت مقدمات کو متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / سپیشل اینٹی کرپشن ججز کو سماعت کے لئے منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ 2010ء سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو سپیشل اینٹی کرپشن کے اختیارات دیئے گئے ہیں اس کے باوجود مذکورہ بالا اضلاع کے مقدمات بھی گلگت میں زیر سماعت تھے۔ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ملک عنایت الرحمن نے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیکر مقدمات کو متعلقہ اضلاع میں منتقل کرنے کے لئے چیف کورٹ کو ارسال کردی تھا۔فاضل بینج نے ان مقدمات کے بارے میں فیصلے کے لئے سنگل بینچ مقرر کیا ہے۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل سید دلدار حسین اور ڈپٹی اٹارنی جنرل گلگت بلتستان جاوید نے عدالت میں قانونی دلائل دیئے فاضل بینج نے تمام قانونی پہلو کا جائزہ لے کر گزشتہ روز استور کے 2 دیامر 1 ہنزہ نگر 1 ،کل 4 مقدمات کو متعلقہ اضلاع میں منتقل کرنے کا حکم سنادیا۔