خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان:برفباری اور لینڈسلائیڈنگ،سڑکیں بند

گلگت:(آئی این پی)گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہیں،شاہراہ قراقرم سمیت مختلف را ستے بند ہونے سے صوبے کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ چلاس اور کوہستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر بند ہو گئی ،استور میں بھی گزشتہ تین روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں دو فٹ جبکہ بالائی علاقوں میں چھ فٹ تک برفباری ریکارڈ کی جا چکی ہے،اسکرد و کے شہری اور بالائی علاقوں میں بھی برفباری سے ضلع بھر کی شاہراہیں مختلف مقامات پر بند ہو گئی ہیں۔ گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کوہستان میں شاہراہ قراقرم سمیت مختلف چھوٹی بڑی سڑکیں بند ہو گئی ہیں، جس کے بعد صوبے بھر کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔