خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کی فنانس کمیٹی کاپہلااجلاس

گلگت:(اے پی پی) گلگت بلتستان قانو ن ساز اسمبلی کی فنانس کمیٹی کا پہلا اجلاس سپیکر فدا محمد ناشاد کی زیرصدارت اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ، اراکین قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب ، کاچو امتیاز حیدر خان ،رانی عتیقہ غضنفر اور سیکرٹری قانون ساز اسمبلی عبداللہ خان نے شرکت کی۔اجلاس میں اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی اپ گریڈیشن،سیشن الاؤنس میں اضافہ اور دیگر اہم مالی امور زیر غور لائے گئے ۔ وزیر خزانہ اکبرتابان کی اجلاس میں عدم شرکت کے باعث سپیکر نے کمیٹی کے اجلاس کو آئندہ ماہ دوبارہ طلب کر لیا ۔اجلاس میں کمیٹی نے متفقہ طور پر ڈپٹی سیکرٹری کی پوسٹ کو سکیل 18سے 19میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی ۔