خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان میں بارش اوربرفباری کے نئےسلسلے کا آغاز

گلگت:(اے پی پی)گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے،جس کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ گلگت بلتستان میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی بڑھ گئی ہے۔ جبکہ استور، چلاس، کوہستان، دیامر اور اسکردو سمیت مختلف اضلاع میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند ہوگئی۔ جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہے گا۔