خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی نظر آئے گی،آمنہ انصاری

استور۔(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی رہنما آمنہ انصاری نے کہاہے کہ وفاق کے ساتھ ساتھ بہت جلد گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی نظر آئے گی، پارٹی میں گروپ بندی نہ ہونے کی بدولت ہی پارٹی کا ایک ورکرآج گورنر بنا ہے، عنقریب گلگت بلتستان میں بھی پی ٹی آئی کی تنظیم نوہونے والی ہے اور اس تنظیم سازی میں گلگت بلتستان سے جو بھی کابینہ آئیگی وہ سب کو منظور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جزویات سے نکل کرہمیں علاقائی ترقی کی سوچ کی جانب کام کرنا ہوگاجس کے تحت ہر فرد کو ان کے بنیادی حقوق حاصل ہونگے ۔انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف نے جس طرح پہلے عوامی خدمت کی ہے اور عوام کے بنیادی حقوق کیلئے کام کیا ہے اس طرح آئندہ بھی کام کریگی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اب کوئی گروپ بندی نہیں ہے جس طرح گورنر کو لانے کیلئے ہم سب ایک تھے اس طرح اب 2020ء کے انتخابات کیلئے ہم ایک ہیں اور انتخابات کیلئے محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرح پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں بھی بلدیاتی نظام کو لائے گی اوربلدیاتی نظام کے تحت دیہی مسائل حل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ گروپ بندی کے قائل ہیں وہ پارٹی کیلئے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے کام کررہے ہیں ایسے لوگوں کے ساتھ ہمارا کسی بھی قسم کاتعلق نہیں ہے۔