خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان میں جاری تیزبارش سےعوام کوشدید مشکلات کاسامنا

استور: (اے پی پی) گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں گزشتہ رات سے جاری تیز بارش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔استور میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا ہے اور لوگوں نے سویٹر اورکوٹ استعمال کرنا شروع کر دیئے۔ بارش سے فصلوں، پھلوں اور سبزیوں پربھی برے اثرات مرتب ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں گزشتہ رات سے ہونے والی بارش آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہے گی۔تیز بارش کے باعث شاہراہ استور مختلف جگہوں سے بلاک ہو گئی ہے۔ پی ڈبلیو ڈی کے نمائندے نے اے پی پی کو بتایاکہ جیسے ہی بارش تھم جائے گی سڑکوں کو کھولنے کا کام شروع ہو جائے گا۔