خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان میں گزشتہ دو دنوں سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

گلگت بلتستان (اے پی پی)گلگت بلتستان گزشتہ دو دنوں سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ہوٹلوں، پارکوں اور سیر وتفریح والے علاقوں میں رش جبکہ سوپ اور چائے کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ طویل خشک سالی کے بعد گزشتہ دو دونوں سے شروع ہے، بارش کا سلسلہ شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں پشین ،چمن ،مسلم باغ،قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں بھی جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ا ن علاقوں میں جاری طویل خشک سالی کے ختم ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے ۔