خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تعلیم اور کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے:جعفراللہ خان

استور:(اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تعلیم اور کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے ۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی مسائل کا بھرپور احساس ہے اس لئے ان مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ خوشحال اور ترقی یافتہ گلگت بلتستان کے لئے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان کی قیادت میں یہ سفر جاری رہے گا ،انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کے لئے ضروری ہے ۔ صوبائی وزراء کی خصوصی کاوش ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد ہو ،انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا احترام کرتے ہیں اداروں کی مضبوطی خطے کی ترقی کی ضامن ہے ،گلگت بلتستان میں جاری میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئے گی۔