خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان کی تعمیروترقی کوبہتربناناصوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حافظ حفیظ الرحمن

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت۔(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صوبے میں جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا اور ہر ایک کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی. ایل پی جی ایئر مکس منصوبے کی مشینری کی خریداری عمل میں لائی جاچکی ہے. یہ منصوبہ جنگلات کی کٹاؤ کے روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن اور بورڈ آف ریونیو کو جلد فعال ادارےبنائے جائیں گے۔ تجاویزات اورغیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے اینٹی انکروچمنٹ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جسے مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ اینٹی انکروچمنٹ سیل کو تمام متعلقہ فورسز کی معاونت کو یقینی بنایاجائے گا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ نلتر کا ماسٹر پلان تیار کیا جارہاہے اور نلتر میں تعمیرات ماسٹر پلان کے تحت ہوں گے۔