خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور نوجوانوں کو روز گار فراہم کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے:حیدر خان

استور ۔ (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری محکمہ صحت گلگت بلتستان حیدر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئے صوبائی حکومت دن رات کوشاں ہے امن کے لئے ہم سب کومتحد ہو کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنا لیا ہے انشاء اللہ گلگت بلتستان کو پر امن اور ترقی یافتہ خطہ بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن انتہائی سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔