خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان کے تمام ا ضلاع میں بارش اور برف باری شروع

استور۔(ملت آن لائن) گلگت بلتستان کے تمام ا ضلاع میں ایک بارپھربارش اور برف باری شروع ہوگئی ہے ،تفصیلات کےمطابق ضلع استور اور اس کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہواہے جووقفے وقفے سے جاری ہے اس وقت ضلع استو ر میں برف تقریباً ایک انچ سے زیادہ پڑ چکی ہے جبکہ استور کے بالائی علاقے قمری، منی مرگ، چہلم داس خرم میر ملک،دریلے بالا اور رٹو میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔ سردی نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے سخت سردی اور برف باری کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گے ہیں ۔