خبرنامہ گلگت

گلگت بلتستان کےنئےگورنرسےدیامرکےنمائندہ وفدکی ملاقات

استور۔(ملت آن لائن) گلگت بلتستان کے نئے گورنرراجہ جلال حسین مقپون سے مختلف اضلاع کے نمائندہ وفودنے ملاقات کی۔وفد نے ملاقات میں انہیں گورنر گلگت بلتستان تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور دلی خوشی کا اظہار کیا۔گورنر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیامر کے مسائل کے حل کے لیئے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ دیامر کے وفد کی درخواست پر گورنر گلگت بلتستان نے یقین دلایا کہ وہ متعلقہ ادارے اور ذمہ داروں کی مدد سے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے تمام تحفظات دور کیئے جائیں گے۔ ضلع دیامر کے عوام محب وطن ہیں اور ان کو درپیش صحت اور تعلیمی مشکلا ت کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیئے اقدامات اٹھائیں گے