خبرنامہ گلگت

گلگت بلستان عدلیہ میں گریڈ 20 کے سیشن جج کی دو آسامیوں پر تقرری کے لئے تحریری امتحان میں 11 امیدوار کامیاب قرار

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی ) نے گلگت بلستان عدلیہ میں گریڈ 20کے سیشن جج کی دو آسامیوں پر تقرری کے لئے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ،تحریری امتحان میں 11امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ایس پی ایس سی ہیڈ کوارٹر سے جاری نتائج کی تفصیلات کے مطابق گلگت بلستان عدلیہ میں گریڈ 20کے سیشن جج کی دو آسامیوں پر تقرری کے لئے تحریری امتحان میں کامیاب قرار پانے والوں میں عبدالحمید ،حجاب اللہ ، منظور حسین ،محمد سلیم خان ، شاہد زمان ، ضیاء الرحمان، عامر حمزہ ، محمد اشرف ، ثناء اللہ خان اور راحت علی شامل ہیں ۔تحریری امتحان میں 6امیدوار ناکام رہے جبکہ مختلف قوائد و ضوابط پر پور ا نہ اترنے والے 42امیدواروں کو امتحان کا اہل امیدوار نہ ہونے پر ان کے نام امتحانی عمل سے ڈراپ کر دیئے گئے تھے۔