خبرنامہ گلگت

گلگت: کپتان مداحوں کےساتھ سیراورسیلفیاں بنوانےمیں مصروف

گلگت: (اے پی پی) گلگت اور بلتستان میں ان دنوں سیلفیوں کا دور جاری ہے۔ عمران خان اپنے بیٹوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کے دورے پر ہیں۔ گلگت میں وہ جہاں جہاں گئے، ان کے مداحوں نے سیلفی کی فرمائش کی۔ کپتان نے بھی منع نہیں کیا اور خوب سیلفیاں بنوائیں۔ عمران خان کے مداح ہر جگہ موجود ہیں، اس سے ان کی مقبولیت کا انداز بھی لگایا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی مرتبہ اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہتے ہیں۔