خبرنامہ

لیچی بیماریوں سے بچاؤ سمیت صحت کے لیے انتہائی مفید

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) طبی ماہرین نے لیچی کو جگر كے امراض اور ہاتھ پاؤں كی جلن كے علاج كے لیے انتہائی مفید قرار دیا ہے۔

لیچی ایک لذیذ اور صحت بخش پھل ہے جو پیاس بجھانے كے علاوہ جگر كے امراض اور ہاتھ پاؤں كی جلن سمیت یرقان كے علاج كے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ طبی ماہرین کا كہنا ہے كہ لیچی قدرت كا ایسا انمول تحفہ ہے جس میں كیلشیئم، میگنیشیئم، پوٹاشیئم، وٹامن اے، بی، سی، تھائمین، زنک اور دیگر صحت بخش اجزاشامل ہوتے ہیں جو دل كی كمزوری، جگر كے امراض اور یرقان وغیرہ سمیت مختلف امراض میں انتہائی مفید ہے، اس کے علاوہ لیچی ہر قسم كے كینسر سے بھی تحفظ فراہم كرتی ہے۔