فیصل آباد(ملت + اے پی پی) فیصل آباد ڈویژن سمیت ملک بھر میں ذیا بیطس کا عالمی دن 14نومبر بروزپیر کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگاجبکہ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، وزارت صحت ، محکمہ صحت پنجاب ،ذیا بیطس فاؤنڈیشن پاکستان ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں کے اشتراک سے فیصل آباد سمیت ملک بھر کے تمام صوبائی، ڈویژنل ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی کانفرنسز ، سیمینارز، ورکشاپس ، میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص ایڈیشن شائع کئے جائیں گے۔
خبرنامہ
ذیا بیطس کا عالمی دن پیرکو منایا جائے گا
