خبرنامہ

آلومیں موجودکاربوہائیڈریٹس دیرتک جسم کوتوانائی فراہم کرتے ہیں،طبی ماہرین

(ملت آن لائن)طبی ماہرین کا کہناہے کہ آلومیں موجود کاربوہائیڈریٹس بہت دیر تک جسم کو توانائی فراہم کرتے رہتے ہیں کیونکہ یہ پیچیدہ نوعیت کے کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں جنہیں توڑ کرگلوکوز میں بدلنے اور توانائی حاصل کرنے کا عمل خاصی دیرتک جاری رہتاہے ،د نیابھر میں سب سے زیادہ کھائی جانیوالی سبزیوں میں آلو سرفہرست ہے لیکن حالیہ دورمیں موٹاپے کے تصورکیوجہ سے لوگ نوڈلز، سیریلزاور دیگرکھانوں کو ترجیح دے رہے ہیں تاہم غذائیت کے لحاظ سے آلو اب بھی بہترین ذریعہ ہیں.بھاپ سے گلائے گئے 100گرام آلوؤں میں چکنائی سوڈیم، کولیسٹرول اور گلوٹن نہیں پایا جاتا جبکہ اتنی مقدارکے آلوؤں سے وٹامن سی کی روزانہ نصف ضرورت پوری ہوجاتی ہے.آلو میں کیلے سے زیادہ پوٹاشیم ہوتی ہے۔اسکے علاوہ وٹامن بی6‘فائبر‘میگنیشیم اورجسم کیلئے ضروری اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں اگرچہ آلو میں نشاستہ ہوتاہے لیکن یہ خون میں شکرکی مقدار قابومیں رکھتاہے،ہاضمہ بہترکرتاہے اورغذائی اجزاء کومعدے میں جذب کرکے پیٹ بھرنے کا احساس دیتاہے ،بدن کی سوزش اورجلن کو کم کرنے کیساتھ خون کی روانی کوبہتر بنانے میں آلو اہم کردار ادا کرتے ہیں اسی لئے ڈائٹنگ کے نام پر آلوؤں کو اپنی غذا سے نکال باہرکرنا کسی بھی صورت دانش مندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔