خبرنامہ

انسانی دماغ کی نمو بڑے ہونے پر بھی جاری رہتی ہے: نئی تحقیق

نئی تحقیق:(ملت+اے پی پی) سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی دماغ کی نمو بڑے ہونے پر بھی جاری رہتی ہے، اس سے قبل سائنسدانوں کو خیال تھا کہ دماغی نمو بچپن میں مکمل ہوکر رک جاتی ہے۔ امریکا میں ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق انسانی دماغ کی چہروں کو پہچانے کی صلاحیت بالغ ہونے کے بعد بھی نمو پاتی رہتی ہے، اس سے قبل سائنسدانوں کا خیال تھا کہ بچپن میں ہی دماغ کے ٹشوز کی افزائش اور نمو مکمل ہو کر رک جاتی ہے۔ سائنسدانوں نے دماغ کے دوسرے حصوں کی افزائش پر بھی تحقیق کی لیکن دماغ کے دیگر ٹشوز کی افزائش عمر بڑھنے پر تبدیل ہوتی دکھائی نہیں دی۔