خبرنامہ

بلیوبیری دماغ و ذہن کے لیے انتہائی مفید ہے، طبی ماہرین

(ملت آن لائن) جنوبی کوریا کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بلیوبیری دماغ وذہن پر انتہائی مفید اثرات سامنے آئے ہیں جب کہ اس کا سرکہ پینے یا اسے سلاد پرچھڑک کر کھانے سے دماغی خلیات (نیورونز)سرگرم ہوتے اور مستقل استعمال سے ڈیمنیشیا سمیت کئی دماغی عارضوں کو روکتاہے۔ جنوبی کو ریاکی کونکوک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد کہاہے کہ بلیوبیری کا سرکہ اعصابی خلیات کو قوت دیتا اور دماغ میں ایک ایسا پروٹین بڑھاتا ہے جو ڈیمنیشیا میں تیزی سے ختم ہونے لگتاہے اسوقت دنیابھرمیں جو ڈیمنیشیا میں پانچ کروڑ سے زائد مریض ہیں اوریہ تعداد ہر 20سال میں دگنی ہوجاتی ہے اب تک اس کاکوئی باقاعدہ علاج نہیں مل سکا البتہ دواؤں سے صرف اس بیماری کی پیشرفت سست کی جاسکتی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ بلیوبیری میں پایا جانیوالا ایسیٹائل کولان دماغی خلیات کو تندرست رکھتا اور دماغی خلیات میں سگنل کو ممکن بناتاہے جبکہ جو ڈیمنیشیا کا مرض ایسیٹاکولان کو نشانہ بناتاہے۔