خبرنامہ

درآمدی رجسٹرڈ ادویات کی تعداد 376 ہے

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری قومی صحت ڈاکٹر درشن نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں درآمد کی جانے والی رجسٹرڈ ادویات کی تعداد 376 ہے‘ حکومت نے قیمتوں کے تعین کے لئے ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2015ء تشکیل دے رکھی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پروین مسعود بھٹی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری قومی صحت ڈاکٹر درشن نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنے پالیسی بورڈ‘ وفاقی حکومت اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری سے ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2015ء کے نام سے ڈرگ میکز م کا اعلان کیا ہے جو ادویات کی قیمتوں کے تعین کے لئے کام کرتے ہیں۔ اس پالیسی کے تحت اندرون ملک تیار ہونے والی ادویات کے لئے قیمتوں کے تعین کے لئے فارمولا یہ ہے کہ اس کی تجارتی قیمت کے لئے اس کی پیراواری لاگت‘ مارک اپ 70 فیصد کے تحت کی جاتی ہے جبکہ درآمد شدہ ادویات کے لئے نقل و حمل کے اخراجات‘ قیمت خرید‘ مارک اپ 30 فیصد ر کھ کر کی جاتی ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے اوروہ درست کام نہیں کر رہی۔