خبرنامہ

زعفران کینسر سے بچاؤ کے لیے اہم ہے،برطانوی تحقیق

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) برطانوی ماہرین کا کہناہے کہ زعفران کینسر سے بچاؤ کے لیے نہایت اہم ہے۔یونیوسٹی آف لیڈز کے ماہرین کے مطابق کینسر کا مرض دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کو تیزی سے متاثر کررہا ہے، جس کے باعث ہر سال لاکھوں لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں۔حال ہی میں ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ’’زعفران‘‘ جگر کے لیے بہت مفید ہے اور یہ کینسر سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں پایا جانے والا ’’بایو مالیکیول‘‘ جگر کی صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔ زعفران میں موجود ’’کروسین‘‘ بھی جگر کو صحت مند رکھتا ہے اور یہ بھی کینسر کے مرض کو روکنے میں بہت حد تک مدد فراہم کرتا ہے۔تحقیق کاروں نے مزید کہا کہ ’’زعفران کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ کینسر کے لیے بنائی جانے والی ادویات میں یہ مصالہ استعمال کیا جائے گا۔