خبرنامہ

شوگرکےمریض ناشتےمیں کیلاکھانےسےپرہیزکریں،طبی ماہرین

لندن ۔(ملت آن لائن) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریض نہار منہ یا ناشتے میں کیلا کھانے سے ان کے خون میں کولیسٹرول کی مقدار میں غیرمعمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔جرمن ماہرین نے سائنسی جریدے ڈوئچے فیلے میں ایک تحقیق شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ناشتے میں کیلا کھانے والے افراد کے خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ سکتی ہے جو ان کی صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی ہوسکتی ہے۔برطانوی ماہر صحت ڈاکٹر ڈاریل غفور نے خبردار کیا ہے کہ صبح کے وقت کیلا کھانے سے ذیابیطس کے مرض کے شکار افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کیلے میں پوٹاشیم کے ساتھ فائبر، میگنیشیم اور دیگر دھاتوں کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ اس پھل سے استفادہ کرنے کے لیے چکنائی کا استعمال بھی ضروری ہوتا ہے۔ صبح کے وقت چکنائی کے بغیر کیلے کا استعمال شوگرکے مرض میں اضافے کا موجب بن سکتا ہے۔