خبرنامہ

صرف 25 روپے میں خون ٹیسٹ کرنے والی کاغذی کھلونا مشین

کیلیفورنیا:(ملت+اے پی پی) اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے دھاگے کھینچنے سے گھومنے والے پہیئے کے طرح کاغذی پہیہ بنایا ہے جس کی قیمت صرف 15 روپے ہے اور یہ 90 سیکنڈ میں خون میں چھپے جراثیم ظاہر کرسکتا ہے۔ اسے ’پیپرفیوج‘ کا نام دیا گیا ہے جو اصل سینٹری فیوج مشینوں کی طرح کام کرتا ہے۔ خون کے اجزا الگ کرنے والی ان مشینوں کی قیمت 2 سے 10 لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔ مشینوں میں خون نے نمونے رکھ کر انہیں تیزی سے گھمایا جاتا ہے جس سے خون کے اجزا الگ الگ ہونے لگتے ہیں ۔ عین اسی اصول پر خون میں موجود بیماریوں کے جراثیم بھی الگ الگ کرکے دیکھا جاسکتا ہے کہ مرض کس مرض میں مبتلا ہے۔