خبرنامہ

پالک،انڈا،گاجر اور شکر قندی بینائی کے لئے مفید ہیں

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پالک،انڈا،گاجر اور شکر قندی بینائی کے لئے انتہائی مفید ہیں۔ ہاورڈ یونورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لیپ ٹاپ ، اسمارٹ فون اور کمپیوٹر کا زیادہ استعمال نظر (بینائی) کی کمزوری کا کا سبب بن رہے ہیں اوراس سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غذا میں معمولی تبدیلی سے اس مشکل پر قابو پایا جا سکتا اور بینائی میں بہتری آسکتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے ان غذاؤں میں پالک پالک ایسی سبزی ہے جس میں آئرن اور وٹامن سی کی بہت بڑی مقدار ہوتی ہے اور آنکھوں کے لئے دھوپ کے مضر اثرات سے بچانے کا کام کرتی ہے جبکہ پالک میں موجود لیوٹین ایسا جز ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ آنکھوں کے پٹھوں میں آنے والی تنزلی اور موتیے کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس حوالہ سے دوسری اہم غذا انڈاہے جس میں وٹامن اے بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو آپ کو رات کے اندھے پن کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔ بنائی کے لئے شکرقندی ایسی سبزی ہے جو وٹامن اے سے بھرپور ہے اور یہ رات کی نظر کو بہتر کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے اور بینائی کو دھند لانے سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق گاجر بینائی کو مضبوط بنانے کے لئے بہترین عناصر میں سے ایک ہے اور روزانہ ایک گلاس گاجر کے جوس کا استعمال بینائی کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے، گاجر میں وٹامن اے، پوٹاشیم،کارپورہائیڈریٹ اور ریشے پائے جاتے ہیں، جو بینائی کو تیز کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔