خبرنامہ

پیاز ایک خفیہ ادویاتی سبزی ہے، ماہرین طب

(ملت آن لائن)) پیاز ایک خفیہ ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمار فوائدہیں بالخصوص پیازنظام انہضام کی اصلاح کرتاہے ‘ہیضہ سے مؤثر طورپر بچاتاہے‘ دل کی بیماریوں کے لئے پیازاسلئے مفید ہے کیونکہ یہ خون میں چکنے مادے پیداہونے نہیں دیتا۔ان خیالات کا اظہار فاضل طب الجراحت معروف حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلغم سے چھٹکارے اور کھانسی سے نجات کیلئے پیازنہایت مفیدہے ‘دانتوں کے درد سے نجات کیلئے حکماء حضرات اکثر پیازاستعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ موسم گرمامیں پیازکا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رکھتاہے اور لو سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے ‘پیازمیں فینول اور فلیوونائیڈزہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسرکیلئے نہایت مفیدہے ۔ ہیضے کے موسم میں ہیضے سے بچاؤ کیلئے پیازکو سرکہ کیساتھ استعمال کریں