خبرنامہ

ڈاکٹرز کی غفلت باعث بچی کی ہلاک، ورثا کا احتجاج

مظفرآباد(ملت + آئی این پی )سی ایم ایچ مظفرآباد میں ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث بچی کی ہلاکت انصاف نہ ملنے پرورثاء آج سی ایم ایچ گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ٗ احتجاجی دھرنے کے انتظامات مکمل ٗ احتجاجی دھرنے کی تاجروں سول سوسائٹی ٗ وکلاء ٗ شباب ملی ٗ جماعت اسلامی سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حمایت کردی ہے گزشتہ روز ورثاء عبدالرزاق خان ٗ خالدمحمودزیدی ٗ تاجروں ٗ اشفاق ترین ٗ عارف لون ٗ مبارک شہبازاعوان ٗ شفیق قریشی ٗ خواجہ فاروق قادری ٗ میرامتیاز احمد ٗ اصغر نثارمیر ٗ اعجاززرگر ٗ فیصل رشید اعوان ٗ راجہ جمیل ودیگر نے کہاکہ سی ایم ایچ ہسپتال قتل گاہ بن چکاہے ہسپتال کی انتظامیہ کو سرجن ڈاکٹرز کی غفلت کے ثبوت فراہم کرنے کے باوجود کارروائی نہ کی گئی بلکہ ورثاء کے خلاف الزام تراشی کی گئی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ہمیں انصاف ملناچاہئے تھامگر کوئی ٹس سے مس نہیں ہے آئے روز اس ہسپتال میں ہلاکتیں ہورہی ہیں مریضوں کوزندہ لایاجاتاہے کندھوں پر واپس مردہ لے جانے پرمجبورہیں، سی ایم ایچ کوایم ایس ڈاکٹرنعمان نے یرغمال بنارکھاہے وزیراعظم آزادکشمیر ٗوزیرصحت عامہ ٗ چیف سیکرٹری آزادکشمیر ٗ سیکرٹری صحت عامہ ٗمحکمہ صحت عامہ کے ڈائریکٹر جنرل ٗ سی ایم ایچ انتظامیہ کی غفلت کانوٹس لیں اور کارروائی کریں آج سی ایم ایچ گیٹ کے سامنے احتجاج کریں گے انصاف ملنے تک یہ احتجاج جاری رہے گا ۔