خبرنامہ

ڈرائی فروٹ کے مزے لیں اور موذی امراض سے بچیں

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ 56 گرام مغز اخروٹ کھانے سے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کے امراض سے بچاجاسکتا ہے۔ یالے یونیورسٹی امریکا کے ماہرین کی تحقیق میں ایسے مرد و خواتین نے حصہ لیا جو ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے، ان میں سے 25 سے 75 برس کے افراد کو 6 ماہ اخروٹ کھانے کو دیئے گئے جس کے بعد 3 ماہ کا وقفہ کیا گیا جبکہ دوسرے گروپ ایسے افراد کو اخروٹ کھلائے گئے جوذیابیطس، زائد وزن، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور خون میں شکر کی زیادتی جیسے امراض میں مبتلا تھے۔ تحقیقی نتائج کے مطابق رضاکاروں کے دونوں گروہوں میں دل، کولیسٹرول، بلڈ شوگر اور دیگر طبی کیفیات میں بہتری دیکھی گئی۔ماہرین کے مطابق اگر مناسب غذا اور ورزش کرتے ہوئے اخروٹ کو روزمرہ خوراک میں شامل رکھا جائے تو اس کے حیرت انگیز نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔