خبرنامہ

لہسن اور دودھ کو ملاکر استعمال کرنے سے انسان کئی خطرناک بیماریوں سے بچ سکتا ہے، طبی ماہرین

اسلام آباد (ملت،اے پی پی) ڈنمارک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن اور دودھ ملاکر استعمال کرنے سے بے خوابی،کھانسی،ٹی بی اور جوڑوں کے درد سے نجات ملتی ہے۔ کوپن ہیگن سٹی ہارٹ اسٹڈی کے ماہرین کی جانب سے جاری کردہ جدید تحقیقا تی رپورٹ کے مطابق لہسن اور دودھ کو ملاکر استعمال کرنے سے جسم میں حیرت انگیز تبدیلیاںآتی ہیں اور انسان کئی خطرناک بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ 250ملی لیٹر پانی اور دودھ کو ملاکر دھیمی آنچ پر ابالیں جب دودھ پکنے لگے تو اس میں لہسن کی 10توڑیاں چھیلی ہوئی ڈال دیں جب دودھ کی مقدار آدھی رہ جائے اس میں چینی ڈالیں اور نیم گرم نوش کریں۔ماہرین کے مطابق اس دودھ کے استعمال سے کولیسٹرول کنٹرول ہوگا اور دل کی بیماریوں سے نجات ملے گی ، جسم کا د فاعی نظام بہترہو گا ،دمے، بے خوابی،کھانسی،ٹی بی ، جوڑوں کے درد ،قبض،جلن،گیس اور تیزابیت سے نجات ملے گی۔