خبرنامہ

تنازعات کا حل سفارتکاری کے ذریعے: ملیحہ

نیو یارک: (ملت+اے پی پی) ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دنیا میں نئے اور پیچیدہ تنازعات سامنے آرہے ہیں۔ پاکستان سفارتکاری کے ذریعے امن کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ امن برقرار رکھنے کیلئے سیاسی عمل کی ترویج ضروری ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ قیام امن کیلئے سیاسی اور معاشی ناانصافیوں کا خاتمہ کرنا ہو گا اور دیرینہ سیاسی تنازعات کا حل تلاش کرنا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اہمیت کےحامل افراد قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔