خبرنامہ

خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے سربراہ کو بطور باؤلر ریلوکٹا قرار دیدیا

عمران خان جلسوں سے وزیراعظم نہیں

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیردفاع، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو بطور باؤلر ریلوکٹا اور ان کی باؤلنگ کو پھٹیچر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ میری وکٹ اڑنے والی ہے،اللہ کا فضل ہے میں اس وقت بھی بیٹنگ کر رہا ہوں۔پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف والے انتخابات میں ہارے،ٹربیونل میں ہارے اور پھر اپیل اور نظرثانی کی درخواست میں بھی ہارگئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ میری وکٹ اڑنے والی ہے،اللہ کا فضل ہے میں اس وقت بھی بیٹنگ کر رہا ہوں میرا خیال ہے وہ بطور باؤلر ریلوکٹے ہوگئے ہیں اور ان کی باؤلنگ پھٹیچر ہوگئی ہے۔۔۔۔(خ م)