خبرنامہ

آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث 2 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

راولپنڈی(ملت آن لائن)آرمی پبلک سکول پرحملے میں ملوث 2 دہشگردوں کو پھانسی دیدی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں دہشتگردوں عطاءاللہ اور تاج محمد کوپھانسی پر لٹکائے جانیوالے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تھا اور وہ سکیورٹی اداروں,پولیس اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں پر حملوں میں بھی ملوث رہے تھے جبکہ دونوں دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔فوجی عدالت کی طرف سے سزا سنائی گئی۔