خبرنامہ

آرمی چیف بغیر پروٹوکول ڈنر کرنے ہوٹل پہنچ گئے

آرمی چیف بغیر پروٹوکول ڈنر کرنے ہوٹل پہنچ گئے

اسلام آباد: ( ملت نیوز) پاکستان میں امن کی بحالی کی بہترین مثال، ملکی تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف پروٹوکول اور سکیورٹی کے بغیر مقامی ریسٹورنٹ میں پہنچ گئے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیملی کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں کھانا کھایا اور شہریوں میں گھل مل گئے۔ آرمی چیف نے ملک میں امن کیلئے بے مثال کوششیں کیں اور سی پیک کی سیکورٹی کے لیے زبردست اقدامات اٹھائے۔ پی ایس ایل کا فائنل کروانے میں بھی ان کا اہم کردار رہا۔ پاک فوج کی کوششوں سے بین الاقوامی فٹ بالرز نے بھی پاکستان کا دورہ کیا اور انٹرنیشنل ریسلرز بھی پاکستان آئے۔

………….
چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے، جاوید ہاشمی

سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ان کا تجربہ کہتا ہے چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے، وہ محنت سے سیاست کا راستہ نکالنا جانتے ہیں ،وزیرداخلہ کو پارٹی نہیں وزارت چھوڑنی چاہیے ۔

ملتان میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سمجھدار اور عملی سیاست کے طالبعلم ہیں جن کی سوچ کو اچھی طرح جانتا ہوں، وفاقی وزیرداخلہ اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے ۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت میں فارورڈ بلاک کی حمایت نہیں کرتا کیوں کہ فارورڈ بلال بنانا سیاسی سازش ہوتی ہے تاہم چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے اور وہ کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے،حکومت اسی طریقے سے چلتی ہے جیسے چوہدری نثار چاہتے ہیں۔

سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ مجھے اندر کی بات کا علم نہیں تاہم چوہدری نثار اندر کے آدمی رہے ہیں اور وہ پارٹی کا سرمایہ ہیں ۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کو ہمیشہ کہا کہ کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں جب کہ نواز شریف کو بھی سمجھایا تھا کہ پیسہ ملک سے باہر نہ لے کر جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری سیاست کی لائن تھوڑی سخت ہے، مجھے کہا جاتا تھا کہ اختلاف رائے عوام کے سامنے نہ کروں جب کہ میں کبھی بھی اندر کا آدمی نہیں رہا اور میں کسی کو بھی پسند نہیں تھا۔