آزادی مفت میں نہیں ملتی، قیمت ادا کرنا پڑتی ہے: آرمی چیف
راولپنڈی: (ملت آن لائن) آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا آزادی مفت میں نہیں ملتی، اسکی قیمت ہوتی ہے جو چکانا پڑتی ہے، دھرتی ماں کے لئے بیٹوں کو قربانی دینا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا شہیدوں کو سلام کرتا ہوں، آزادی جو ہم آج منا رہے ہیں، ایسے ہی بہادر جوانوں کی قربانی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پہاڑی علاقے میں چھپے دہشتگردوں کی فوجی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔ شہید افسر عبدالمعید کا تعلق بورے والہ وہاڑی سے تھا، 21 سالہ عبدالمعید حال ہی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہوئے تھے جبکہ شہید سپاہی بشارت کی عمر بھی 21 سال تھی اور تعلق گلگت کے علاقے دنیور سے تھا۔
خبرنامہ
آزادی مفت میں نہیں ملتی، قیمت ادا کرنا پڑتی ہے: آرمی چیف