خبرنامہ

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل: احد چیمہ اور شاہد شفیق احتساب عدالت پیش

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل: احد چیمہ اور شاہد شفیق احتساب عدالت پیش

لاہور: (ملت آن لائن) آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں ملزم احد چیمہ اور شاہد شفیق کو احتساب عدالت پیش کر دیا گیا۔ تفتیشی افسر نیب نے بتایا کہ احد چیمہ نے آشیانہ سکیم میں فراڈ کیا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ، شاہد شفیق نے جعلی دستاویزات سے کنٹریکٹ حاصل کئے۔
ذرائع کے مطابق، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، موضع کینٹ میں 24 کنال اراضی احد چیمہ کے برادر نسبتی احسان حسن کے نام ہے جو پیراگون کے چیف ایگزیکٹو افسر ندیم ضیا نے دی ۔ ذرائع نے کہا کہ ایل ڈی اے کے وسائل استعمال کرتے ہوئے احد چیمہ نے حافظ آباد میں 247 کنال 10 مرلہ اپنے نام پر منتقل کی جس پر ٹنل فارمنگ کی جا رہی ہے ۔ حافظ آباد میں ہی 3200 کنال بے نامی جائیداد کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ بھی احد چیمہ کے نام ہے جبکہ اس زمین کا کچھ حصہ احد چیمہ کی بہن سعدیہ منصور کے نام ہے۔ ذرائع کے مطابق، نیب نے اس حوالے سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے ریکارڈ مانگ لیا ہے ۔