آپریشن ردالفساد: 21 بارودی سرنگیں برآمد
راولپنڈی:(ملت آن لائن) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے لورالائی میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران کوہر ڈیم کے علاقے سے 21 بارودی سرنگیں برآمد کر لی گئیں۔ دوسری جانب ایف سی بلوچستان نے پاکستان میں مقیم 54 غیر قانونی افغانیوں کو حراست میں لے لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق غیر قانونی مقیم افغانیوں کو گلستان پوسٹ سے واپس افغانستان بھجوا دیا گیا۔
خبرنامہ
آپریشن ردالفساد: 21 بارودی سرنگیں برآمد