ابھی معاملہ ختم نہیں ہوا، خادم رضوی
اسلام آباد(ملت آن لائن) تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ خادم حسین رضوی، علامہ صاحبزادہ پروفیسر محمد ظفر الحق بندیالوی اور پیر سید محمد توقیر الحسنین شاہ کاظمی نے کہا ہے کہ زاہد حامد کے استعفیٰ کے بعد ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے بدلہ لینا ابھی باقی ہے۔ عوام کو چاہئے کہ 70سال سے ووٹ دینے والوں کو اب بس بھائی بس کہہ دیں۔ خواجہ آباد شریف کے 139ویں عرس مبارک پر محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ سے خطاب کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پرایمان ہمارے دین کا بنیادی جزو ہے جس کے بغیر کوئی شخص دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہو سکتا، کوئی مسلمان اس وقت تک کامل مومن نہیں ہو سکتا جب تک اسے اپنی جان و مال سے زیادہ محبت محبوب خدا سے نہ ہو، یہ سعادت کی بات ہے کہ ہم محبوب خدا تاجدار مدینہ ﷺ کا میلاد مناتے ہیں۔ مرید میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے علاقمہ خادم رضوی نے کہا کہ چکوال کے ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک بھاری اکثرتی سے کامیاب ہو گی۔ حلقہ پی پی 20کے عوام ہمارا بھرپور ساتھ دینگے۔
زاہد حامد کے استعفیٰ کے بعد ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے بدلہ لینا ابھی باقی ہے۔ عوام کو چاہئے کہ 70سال سے ووٹ دینے والوں کو اب بس بھائی بس کہہ دیں۔ خواجہ آباد شریف کے 139ویں عرس مبارک پر محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ سے خطاب کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پرایمان ہمارے دین کا بنیادی جزو ہے جس کے بغیر کوئی شخص دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہو سکتا، کوئی مسلمان اس وقت تک کامل مومن نہیں ہو سکتا جب تک اسے اپنی جان و مال سے زیادہ محبت محبوب خدا سے نہ ہو، یہ سعادت کی بات ہے کہ ہم محبوب خدا تاجدار مدینہ ﷺ کا میلاد مناتے ہیں۔