خبرنامہ

اتوار کو پاک بھارت اعصاب شکن فائنل میچ، پاکستان ٹیم فیورٹ

ملت آن لائن.. چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ٹاکرا اتوار کو روائیتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

گرین شرٹس نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی تھی جبکہ بلو شرٹس نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹ سے ہرایا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بولرز نے انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائی، فیلڈرز بھی بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، بیٹنگ کی فارم بھی لوٹ آئی، سیمی فائنل میں سینئرز اظہر علی اور محمد حفیظ کے ساتھ بابر اعظم نے بھی عمدہ پرفارم کیا، فخر زمان مسلسل ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کر رہے ہیں،امید ہے کہ یہی جذبہ اور کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے فائنل بھی جیتیں گے۔