اسلام آباد: (ملت نیوز) ڈان لیکس کے معاملے پر غور کیلئے جاتی امراء میں وزیر اعظم کی اپنے رفقاء سے بیٹھک میں کی جانے والی باتوں کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کو وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد وزیر اعظم سے منسوب کردہ بیانات درست نہیں ہیں اور وزیر اعظم کی جانب سے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں سونپا گیا۔
خبرنامہ
اجلاس کے بعد وزیر اعظم سے منسوب بیانات درست نہیں: مریم نواز
