خبرنامہ

احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کی سماعت

احتساب عدالت میں

احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کی سماعت

اسلام آباد:(ملت آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف فلیگ شپ ضمنی ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ضمنی ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور نامزد دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، اس موقع پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کی طبعیت خراب ہے اگر عدالت اجازت دے تو وہ چلے جائیں۔
نیب ریفرنسز: نوازشریف کی واجد ضیاء سے ایک ہی بار بیان لینے کی درخواست مسترد
جس پر عدالت نے سابق وزیراعظم کو حاضری لگا کر عدالت سے جانے کی اجازت دے دی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث استغاثہ کے گواہ راؤ عبدالحنان پر جرح کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر راؤ عبدالحنان کا بیان قلمبند کیا گیا تھا اور ان کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔