خبرنامہ

احتساب کے وقت نواز شریف کو جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے، ترجمان تحریک انصاف

احتساب کے وقت نواز شریف کو جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے، ترجمان تحریک انصاف

لاہور:(ملت آن لائن+اے پی پی) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے قائد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کے وقت نواز شریف کو جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے منہ سے جمہوریت اور جمہوری روایات کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی سیاسی تربیت کی وجہ سے اوپر سے ہدایت کا کوئی اور مطلب لے ہی نہيں سکتے۔ عمران خان تبدیلی کی بات کرتے ہو اور اوپر سے آرڈر لیتے ہو: نواز شریف انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 25 سال پاکستان پر اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے ہی حکومت کی ہے جب کہ عمران خان نے 22 سال جدوجہد کی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی سے سینیٹ کی چیئرمین شپ چھینی۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے وقت نواز شریف کو جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے۔